اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ایم ایل-1اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں کو شروع کرنے میں پُرعزم ہے، ایم ایل ون سے پاکستان اور چین دونوں ملکوں کے معیشت پر بڑے اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیرکو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی جو کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران میں پیش کیے جاہیں گے اور ان منصبوں پہ ایم او یو ایس دستخط ہوں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے سی پیک کے متعدد منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ان منصوبوں خاص طور پر ایم ایل ۔ون اور کراچی سرکلر ریلوے ( کے سی آر ) منصوبوں کو شروع کرنے میں پُرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے (ایم ایل-1) اور کے سی آر منصوبوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو ایک ‘اسٹریٹجک پروجیکٹس’ سمجھے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام کام کارروائیاں مکمل کر لیا گیا ہے جن میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ڈبلیو پی کی منظوری بھی شامل ہے۔
وفافی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون سے پاکستان اور چین دونوں ملکوں کے معیشت پر بڑے اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔وزیر نے مختلف شعبوں جیسے توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ثقافتی اور دیگر میں کئی دیگر منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا جو کہ یکم نومبر کو وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران آٹھاہیں جاہیں گے اور مختلف منصوبوں پر ایم او یو ایس دستخط ہوں گے۔ چینی سفیر نے حکومت بالخصوص وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔