اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ میری جماعت اورحکومت ایک منصفانہ معاشرے اور خود مختار فلاحی ریاست کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے تصورات اورنظریات کے ساتھ آگے بڑھنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 23 مار چ کےدن ہم اپنے مادر وطن پاکستان کی صورت میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کے قیام کی قرار داد کی یاد مناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری جماعت اورحکومت ایک منصفانہ معاشرے اور خود مختار فلاحی ریاست کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے تصورات اورنظریات کے ساتھ آگے بڑھنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔