حکومت بجلی کی ترسیل کے منصوبوں پر ترجیحی بنیاد وں طور پر کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی ہالینڈ کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

54

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی ترسیل کے منصوبوں پر ترجیحی بنیاد وں طور پر کام کر رہی ہے، پاکستان میں مستقبل میں بجلی کی پیداوار کے تمام منصوبے پن بجلی اور قابل تجدید توانائی وسائل سے لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہالینڈ کے سفیر ووٹرپلامپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

حماد اظہر نے ہالینڈ کے سفیر کو پاکستان کی توانائی کی پالیسی کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مستقبل میں تمام منصوبے پن بجلی اور قابل تجدید ذرائع پر مبنی ہوں گے، پاکستان بجلی کے ٹرانسمیشن کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے شعبہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہی ہے، پاکستان ہالینڈ کی سالڈ ویسٹ انرجی کے تکنیکی شعبہ سے مستفید ہوگا۔ ہالینڈ کے سفیر نے پاکستان میں سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے منصوبوں کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔