حکومت بجٹ 2016-17 میں مالیاتی خسارے کو 3.8 فیصد تک کم کرنے کیلئے پرعزم ہے،کوشش ہے کہ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر اضافی ٹیکس عائد نہ کیا جائے،ترقیاتی بجٹ بڑھایا جائے گا،ڈیفنس کی ضروریات بھی پوری کی جائیں گی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب

حکومت بجٹ 2016-17 میں مالیاتی خسارے کو 3.8 فیصد تک کم کرنے کیلئے پرعزم ہے،کوشش ہے کہ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر اضافی ٹیکس عائد نہ کیا جائے،ترقیاتی بجٹ بڑھایا جائے گا،ڈیفنس کی ضروریات بھی پوری کی جائیں گی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر ومنظم …

حکومت بجٹ 2016-17 میں مالیاتی خسارے کو 3.8 فیصد تک کم کرنے کیلئے پرعزم ہے،کوشش ہے کہ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر اضافی ٹیکس عائد نہ کیا جائے،ترقیاتی بجٹ بڑھایا جائے گا،ڈیفنس کی ضروریات بھی پوری کی جائیں گی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر ومنظم پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ حکومت آئندہ بجٹ 2016-17 کے دوران مالیاتی خسارے کو 3.8 فیصد تک کم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ بجٹ میں پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر آئندہ بجٹ میں اضافی ٹیکس نہ عائد کیا جائے۔ حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے۔ سال 2018 ءتک 10 ہزار میگاواٹ بجلی قومی دھارے میں شامل ہوجائے گی جبکہ 25 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ آئندہ میزانیہ میں ترقیاتی بجٹ بڑھایا جائے گا اور ڈیفنس کی ضروریات بھی پوری کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply