21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت بلوچستان امن و امان کو برقرار رکھنے میں ایف سی کے...

حکومت بلوچستان امن و امان کو برقرار رکھنے میں ایف سی کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ درحقیقت ایف سی بلوچستان صوبہ میں قیام امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے اور بلوچستان کے عوام کی خدمت کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

حکومت بلوچستان امن و امان کو برقرار رکھنے میں ایف سی کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے، اور ہم ایف سی ہیڈکوارٹر کے دورے پر نگراں وفاقی وزیر داخلہ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس دورے سے ایف سی جوانوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ایف سی کے جوانوں اور ان کی دلیر قیادت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ایف سی بلوچستان کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383085

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں