کوئٹہ۔ 04 جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کے ہمراہ ٹرامہ سینٹر میں ڈائلسز یونٹ کا افتتاح کر دیا ۔
افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استامحمد ڈاکٹر امیر علی جمالی، ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، سیاسی سماجی اور قبائلی عمائدین موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹرز کی جانب سے صوبائی وزیر کو ڈائلسز یونٹ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ۔
صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے بہتر مفاد میں اقدامات کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر ڈائلسز کی سہولیات مہیا کی جا سکیں اس سے قبل لوگوں کو گردوں کے امراض کے لیے ڈا ئلسز کی سہولیات موجود نہیں تھی ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ طب کے شعبے میں بہتری لا کر ضلع بھر کے عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جا سکیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔
اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ہدایات دیں کہ ڈائلسز یونٹ کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور آنے والے مریضوں کو نہ امید نہ کر کے بھجےں خدمت خلق کو اپنا اشعار بنا لیں حکومت کی جانب سے جو آپ پر ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں ان پر مکمل طور پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استامحمد ڈاکٹر امیر علی جمالی و ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو نے عوام کو دی جانے والی طبّی سہولیات کی فراہمی درپیش مسائل و دیگر کئی اہم امور پر تفصیل کے ساتھ صوبائی وزیر کو آگاہی فراہم کی صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت بلوچستان عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلا رہی ہے انشاءاللہ بہت جلد شعبہ ہیلتھ میں انقلابی تبدیلی لائی جائے گی۔