- Advertisement -
کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):حکومت بلوچستان نے تین مقامی صحافیوں کے علاج اور ایک مرحوم صحافی کے خاندان کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ، یہ بات نگراںوزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اتوار کو یہاں جاری بیان میں بتائی۔
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز بلوچستان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے تین صحافیوں کے بہتر علاج اور ایک مرحوم صحافی کی فیملی کی مالی معاونت کے لیے مناسب فنڈنگ کا انتظام کر دیا ہے جس کے بعد تین علیل صحافیوں کا علاج سرکاری اخراجات پر کیا جائے گا جبکہ ایک مرحوم صحافی کے پسماندگان کی کفالت کے لئے معاونت کی جائے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383094
- Advertisement -