کوئٹہ۔ 04 فروری (اے پی پی):حکومت بلوچستان نے 8 فروری کو عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔
سیکشن آفیسر محکمہ اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیکفیشن کے مطابق ووٹرز کو آزادانہ اور آسانی کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے قابل بنانے کیلئے ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان نے 8 فروری 2024 بروزجمعرات کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔