اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان کی پھانسی کی سزا کو عالمی سطح پر اٹھائے‘ دو دن کی کوششیں ان کی زندگی کے لئے بہت اہم ہیں‘ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اعتراف کیا ہے کہ سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے کے لئے ان پر بہت …
حکومت بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان کی پھانسی کی سزا کو عالمی سطح پر اٹھائے،سینیٹر سراج الحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان کی پھانسی کی سزا کو عالمی سطح پر اٹھائے‘ دو دن کی کوششیں ان کی زندگی کے لئے بہت اہم ہیں‘ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اعتراف کیا ہے کہ سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے کے لئے ان پر بہت پریشر تھا‘ میں نے ملک میں تمام سفیروں سے ملاقات کرکے اس حوالے سے آگاہ کیا اب وفاقی وزراءکی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مطیع الرحمان کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھائیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کا ساتھ دینے والے رہنماﺅں کو بنگلہ دیش پھانسیاں دے رہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے








