حکومت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے،کمشنر راولپنڈی

158
حکومت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے،کمشنر راولپنڈی

حضرو۔ 23 دسمبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حضرو کے دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔کمشنر راولپنڈی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ افسران نے انہیں ان امور سے متعلق بریفنگ دی۔لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پرٹی ایچ کیو حضرو کےعملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو تمام طبی سہولیات بروقت مہیا کی جائیں۔