
اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بین الاقوامی معیار کے مطابق ہاوسنگ سیکٹرز کی تعمیر کیلئے سی ڈی اے کو مکمل معاونت فراہم کریگی۔اوور سیز پاکستانیز ملک میں سرمایہ کاری کے پر کشش مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔تفصیلی تکنیکی جائزوں کے بعد نئے سیکٹروں کی ترقی کیلئے مختلف آپشنز کو ترجیح دینا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاںسی ڈی اے کی جانب سے اوورسیز پاکستانیز کیلئے مجوزہ سیکٹر سمیت نئے سیکٹروں کی ترقی سے متعلق وفاقی انتظامیہ ،ترقیاتی ڈویژن(کیڈ) اور سی ڈی اے کے سینئر حکام کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔ وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔