اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے چار اہم شعبوں سکولوں سے باہر بچوں کے داخلے، معیاری تعلیم کی فراہمی، نوجوانوں کو تکنیکی تربیت کی فراہمی اور ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو جرمن تنظیم فریڈریج ناومان فیڈریشن کی 60 سالہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم نوجوانوں کو تکنیکی تربیت فراہم کرتے ہوئے جرمنی کے اس مشن میں شریک ہے۔ و