حکومت تمام شہریوں کو کوویڈ 19 کی ویکسین مفت فراہم کرے گی،ڈاکٹر نوشین حامد

61

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت خدمات ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں تمام شہریوں کو کووڈ۔ 19 کی ویکسین مفت فراہم کرے گی۔پیر کواپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے2021 کی دوسری سہ ماہی تک بین الاقوامی مارکیٹ سے کووڈ۔ 19 کی ویکسین خریدنے کے لئے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی رقم مختص کی ہے تاکہ 220 ملین کی آبادی کو حفاظتی ٹیکےلگائے جا سکیں۔ چینی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اور بہت جلد ہی لوگوں کو بلا معاوضہ دستیاب ہوجائے گی ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے کورونا و وائرس کے خلاف تحفظ کے لئے نجی شعبے کو ویکسینیں درآمد کرنے کی اجازت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر کارکنان کو لگائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 65 سال کے بزرگ افراد کو یہ ویکسین لگائی جائے گی اوربعد میں باقی لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔