اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کیلئے کوشاں ہے‘ حکومت کے مجوزہ ایکشن پلان کیلئے رقم ادارتی میکنزم کیلئے مختص کئے گئے‘ یہ رقم انسانی حقوق کی تعلیم، حساسیت، آگاہی، تحقیق و رابطہ، انسانی حقوق کے اداروں کی ترقی پر خرچ کی جائے گی‘ غریب متاثرین کی قانونی معاونت کیلئے بھی انڈومنٹ فنڈ رکھا گیا ہے جس کی مانیٹرنگ کےلئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔ وہ بدھ کو انسانی حقوق کے شعبہ میں کام کرنے والے سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔