حکومت تمام صوبوں میں چار اقتصادی زونوںکے قیام کے لئے پْرعزم ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اصلاحات اسدعمر کی نجی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت تمام صوبوں میں چار اقتصادی زونوں کے قیام کے لئے پْرعزم ہے۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیارہے جبکہ ریلوے کے نظام کی بہتری کے لئے تقریباً نوارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت تمام صوبوں میں چار اقتصادی زونوں کے قیام کے لئے پْرعزم ہے۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیارہے جبکہ ریلوے کے نظام کی بہتری کے لئے تقریباً نوارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سماجی تحفظ ڈویژن غریبوں کامعیارزندگی بہتربنانے کے لئے کام کررہی ہے اور مستحق اورغریب خاندانوں کے لئے ”احساس پروگرام” کے لئے 192 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نادارافرادکے لئے ملک کے مختلف حصوں میں کم ازکم 190 شیلٹرہوم تعمیرکئے گئے ہیں جہاں غریبوں کوخوراک فراہم کی جارہی ہے۔