حکومت تیزی سے معاشی بحالی کے لئے پرعزم ہے، ہم اپنے زرمبادلہ کے ذخائر اور اپنی کرنسی کو مستحکم کریں گے۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

60
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):نگراںوزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہےکہ حکومت تیزی سے معاشی بحالی کے لئے پرعزم ہے، ہم اپنے زرمبادلہ کے ذخائر اور اپنی کرنسی کو مستحکم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ملکی آمدنی کو بڑھائے گی اور ملکی اور بیرونی سرمایہ کاری لائے گی،اس سلسلہ میں ایک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) قائم کی گئی ہے

جس کے تحت زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی سمیت 28 شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان طویل المدتی جغرافیائی و اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہے، ریلوے، بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ کے منصوبوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ کنکٹیویٹی منصوبے جلد شروع کرنے کا خواہاں ہے۔