حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسانوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، سید فخر امام

115
پاکستان میں اس سال 4 فصلوں میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ، یوریا کھاد کی قلت نہیں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے، سید فخرامام

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسانوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور چاروں صوبوں کی حمایت سے وفاقی حکومت جلد ہی گندم کی کم سے کم قیمت کی اعلان کرے گی۔ جمعہ کو نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت کو فروغ دینے ، گندم کی پیداوار بڑھانے اور کسانوں کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔امام نے زراعت اور دیگر شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کی زیر قیادت حکومت گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے چینی بیج ریسرچ ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے اور حکومت کاشتکاروں کو مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے مصدقہ بیج فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کی بہتر حکمت عملیوں کو بھی فروغ دیا جائے گا، زمین اور پانی کے انتظام جیسے امور کو بھی ترجیحی طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گندم کے معیاری بیجوں کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے کسان کو دینے کی کوشش کریں گے، موجودہ حکومت زراعت کے شعبے کی پائیدار ترقی پر بھی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں کاشتکاری برادری کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔سید فخر امام نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے لئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کی طرف بھر توجہ دے رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں اور اس سے وابستہ محکمے ملک میں اشیاءکی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر بڑی تعداد میں ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں جس کے باعث مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں اور قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔