حکومت جلد عدالتی اصلاحات متعارف کرائے گی، بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم

64
حکومت جلد عدالتی اصلاحات متعارف کرائے گی، بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف، بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ حکومت جلد عدالتی نظام میں اصلاحات متعارف کرائے گی۔

جمعرات کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کو عدالتی اصلاحات کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت میں آگے آنا چاہیے۔

تمام وکلاء فورمز کو حکومت کے ساتھ مل کر وسیع تر عوامی مفادات میں نئے قوانین متعارف کروانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا اور قوانین میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔