حکومت حجاج کرام کی حفاظت اور سہولت کیلئے خصوصی ٹریکنگ سسٹم متعارف کروائے گی،پیر امین الحسنات

169
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور و ہم آہنگی محمد امین الحسنات نے کہا ہے کہ حکومت حجاج کرام کی حفاظت اور سہولت کیلئے اور فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران درست مقام کی نشاندہی کیلئے خصوصی ٹریکنگ سسٹم متعارف کروائے گی۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے محمد امین الحسنات نے کہا کہ ایک ڈیوائس جو لاکٹ یا گھڑی کی صورت میں حاجی کو پہنایا جائے گا جس سے مانیٹرنگ ٹیم کو ٹھیک ٹریک تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔