اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے بدھ کو فیصل مسجد میں خصوصی افراد کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ واش رومز تعمیر کیے جائیں گے۔
پارلیمنٹ میں خصوصی افراد کی رسائی کو آسان بنایا جا رہا ہے۔پارلیمنٹ خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لیے کوشاں ہے۔خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے فلاحی تنظیم کورٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانے کے لیے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا