21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں میں بھرپور تعاون فراہم کرنے...

حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ

- Advertisement -

لاہور۔25مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے ایل جی ایف کی جانب سے منعقدہ کانفرنس "وہ بولتی ہے، وہ قیادت کرتی ہے، وہ تبدیلی لاتی ہے” میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین ، ایم پی اے بابا فیلبوس، شکیل جاوید ، ایمونیئل اطہر اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ کانفرنس میں پنجاب بھر سے 200سے زائد مسیحی خواتین پیشہ ور افراد نے شرکت کی تاکہ قیادت، وکالت اور سماجی تبدیلی کو فروغ دیا جا سکے۔

کانفرنس میں اہم مذہبی، سیاسی اور سول سوسائٹی کے رہنماوں نے بھی شرکت کی، جن میں بشپ ندیم کامران (رائٹ ریو،بشپ آف لاہور ڈایوسیس، چرچ آف پاکستان) اور دیگر شامل تھے۔ کانفرنس میں گفتگو کا محور خواتین کی قیادت میں شرکت، سیاست میں ان کا کردار بڑھانے اور کمیونٹیوں میں سماجی تبدیلی کی تحریک تھی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کانفرنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، "یہ کانفرنس مسیحی خواتین کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنے تجربات شیئر کر سکتی ہیں اور قیادت اور تبدیلی کی سمت میں اہم قدم اٹھا سکتی ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب حکومت خواتین کو، خصوصا محروم کمیونٹیوں کی خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے کیونکہ خواتین کی آوازیں معاشرتی ترقی کی بنیاد ہیں اور ہمیں ایسے مواقع فراہم کرنے ہوں گے جو ان آوازوں کو بلند کریں۔سابق صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پلیٹ فارم مسیحی خواتین کی آوازوں کو بلند کرے گا،

ان کی کامیابیوں کو سراہا جائے گا اور آنے والی نسلوں کو قیادت کے لیے متاثر کیا جائے گا۔ ہم اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم ایسی فضا فراہم کر رہے ہیں جہاں یہ خواتین آپس میں ملاقات کر کے سیکھیں اور اپنے تجربات شیئر کریں تاکہ ان کی آوازیں سنی جائیں اور ان کے کردار کو تسلیم کیا جائے۔ ایل جی ایف کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، مہرنازنے اپنے خطاب میں کانفرنس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پنجاب میں اقلیتی حقوق اور خواتین کی طاقت کو فروغ دینے بارے اہمیت پر زور دیا۔ کانفرنس کے اختتام پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576137

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں