30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے ،فضل...

حکومت خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے ،فضل حکیم خان یوسفزئی

- Advertisement -

پشاور۔ 20 مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیدو شریف کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف ویلج کونسلز کے چیئرمین حبیب اللہ، حیدر علی، ارشد علی اور نعمت شاہ سمیت ڈگری کالج کی پرنسپل، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ دورہ کے دوران کالج کی پرنسپل نے صوبائی وزیر کو طالبات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں پانی کی قلت اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی شامل تھیں۔ صوبائی وزیر نے مسائل کو بغور سنا اور ان کے فوری اور مؤثر حل کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کالج کی عمارت کا معائنہ بھی کیا اور ضروریات کا جائزہ لیا۔ فضل حکیم خان نے اس موقع پر کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت تعلیم کے شعبے کو اولین ترجیح دیتی ہے اور طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کالج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ طالبات کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کالج انتظامیہ کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ طالبات کو معیاری تعلیم اور سہولیات میسر آ سکیں۔اس دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے کالج کی ترقی کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا اور کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور حکومت اس مقصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599449

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں