33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںحکومت خواتین کی معاشی خود انحصاری، روزگار کے مواقع اور ان کے...

حکومت خواتین کی معاشی خود انحصاری، روزگار کے مواقع اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین پر سختی سے کار بند ہے،کمشنر فیصل آباد

- Advertisement -

۔ فیصل آباد مارچ (اے پی پی):کمشنر فیصل آباد مریم خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خواتین کی معاشی خود انحصاری، روزگار کے مواقع اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین پر سختی سے کار بند ہے اور حکومت کے تمام محکموں میں خواتین کی موثر نمائندگی موجود ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نےکہا کہ ہمارا مذہب اسلام بھی حقوق نسواں کے تحفظ، برابری کے مواقع، عورت کی عزت، مقام کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوا کر دوسری خواتین کیلئے بھی راہیں ہموار کررہی ہیں خواتین کی حوصلہ افزائی کے بغیر معاشرے کی ترقی ناممکن ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کامیابیوں کی طرف بڑھنے والی ہرعورت کو چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے عزم اور سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے ہر عورت کو اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک مضبوط عورت کو کبھی بھی چیلنجوں سے گھبرانانہیں چاہیے ہر کامیاب معاشرے کے پیچھے ہمیشہ ایک مضبوط عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570262

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں