حکومت خیبر پختونخوا میں سیاحت اور زراعت کے شعبے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیراعظم عمران خان

149

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ حکومت خیبر پختونخوا میں سیاحت اور زراعت کے شعبے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،گزشتہ سال پورے ملک سے سیاحوں کی ریکارڈ تعداد نے شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا کا رخ کیا،سیاحت کے شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔

بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور چیف سیکٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش نے ملاقات کی۔ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال اور سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگوکی گئی۔

اسکے علاوہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں خاص کر سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔زیتون، زعفران، بیری کے شہد اور معدنیات کے حوالے سے صوبے کی قدرتی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات اور ان شعبوں کی برآمدات بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیرِ اعظم نے منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔