25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت خیبر پختونخوا ٹرانسجینڈر افراد کو معاشرے کا باعزت اور فعال حصہ...

حکومت خیبر پختونخوا ٹرانسجینڈر افراد کو معاشرے کا باعزت اور فعال حصہ سمجھتی ہے ،وزیر برائے سماجی بہبود

- Advertisement -

پشاور۔ 05 مئی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ کی زیر صدارت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی فلاح و بہبود سے متعلق اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، نادرا، سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ٹرانسجینڈر افراد کو درپیش مسائل کے پائیدار حل، ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور معاشی و سماجی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی قانون سازی اور بین الادارہ جاتی اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں محکمہ سماجی بہبود کی زیر نگرانی تیار کردہ تجاویز اور قوائد و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں تعلیم، صحت، شناختی دستاویزات، معاشی شمولیت اور سیکیورٹی کے پہلو شامل ہیں۔

ان گائیڈ لائنز کو تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جا رہی ہے اور آئندہ چند دنوں میں ان پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسجینڈر افراد سے متعلق ایک اہم قانونی مسودہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی ارسال کیاگیا ہے تاکہ اس پر شرعی رہنمائی حاصل کی جا سکے اور تمام مشاورت کے بعد قوانین کو حتمی شکل دی جائے گی۔ صوبائی وزیر سید قاسم علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا ٹرانسجینڈر افراد کو معاشرے کا باعزت اور فعال حصہ سمجھتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جن میں مفت تعلیم، صحت کی سہولیات، روزگار کے مواقع اور سیکیورٹی کو اولین ترجیح حاصل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک مربوط نظام کے ذریعے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پُرعزم ہے اور تمام محکمے اپنے دائرہ کار کے اندر ان تجاویز پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے تاکہ جلد از جلداس مثبت تبدیلی کے نتائج سامنے آ سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592928

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں