اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دھماکے کے نتیجے متعدد قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعابھی کی ۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد صوبہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے۔ کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خلاف پاک فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا مل جائے گا۔