39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںحکومت سمندرپارپاکستانیوں کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے اقدامات کررہی ہے،...

حکومت سمندرپارپاکستانیوں کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے اقدامات کررہی ہے، پارلیمانی امورکے وفاقی وزیر کاقومی اسمبلی میں جواب

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایا گیاہے کہ حکومت سمندرپارپاکستانیوں کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے اقدامات کررہی ہے،دنیا کے کسی ملک میں پاکستان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہورہا،کمیونٹی ویلفئیرافسران بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہوتے ہیں۔جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سیدرفیع اللہ کے سوال پرپارلیمانی امور کے وفاقی وزیرڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے ایوان کوبتایا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارے لئے قابل احترام اوراہمیت کے حامل ہیں۔ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی اوورسیز کانفرنس کاانعقادکیاگیا جس میں سمندرپارپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،ترسیلات زرمیں اضافہ سے واضح ہورہاہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کوسہولیات فراہم کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بیرون ملک رہنے والے شہریوں کی دستاویزات کی سرٹیفکیشن کاعمل دنیا بھرمیں کئی ممالک نے اپنایا ہے، پاکستان میں پہلے یہ عمل مینوئل تھا اس حوالہ سے مسلسل شکایات کے بعد نیاطریقہ کاراپنایاگیا، اس عمل کوشفاف بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے،سمندرپارپاکستانیوں کوکورئیرکمپنیوں، آن لائن اپوائنٹمنٹس اور’’واک ان ‘‘کی سہولیات فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعہ وہ اپنے دستاویزات کی تصدیق، توثیق یا سرٹیفیکیشن کراسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورئیرکمپنیوں کے حوالہ سے بعض شکایات ملی ہیں تاہم مجموعی طورپریہ عمل احسن اندازمیں چل رہاہے، ہماری ویب پورٹل پرساری تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔

- Advertisement -

نورعالم خان کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ د ہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کوووٹ کاحق حاصل ہے،ہربارالیکشن میں د ہری شہریت کے حامل پاکستانی اپنے ووٹ کاحق استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کوپارلیمان میں نمائندگی دینے کااختیاراس ایوان کوحاصل ہے، اس پربات چیت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کے ساتھ کامل یکجہتی اوراتحاد کااظہارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ صرف قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے، ویزہ کی مدت گزارنے کے بعدرہنے والے اورغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی ڈی پورٹ ہوتے ہیں۔دنیا کے کسی ملک میں پاکستان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہورہا۔مہرین رزاق بھٹو کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی قائمہ کمیٹی اہم کمیٹی ہے، جنیداکبراس کے چئیرمین منتخب ہوئے تاہم پی اے سی چئیرمین بننے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی،ایک ہفتے میں نئے چئیرمین کاانتخاب عمل میں لایاجائے گا۔

محمدمعین امین پیرزادہ کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ کورئیرکمپنیوں کاانتخاب اوپن ٹینڈرکے ذریعہ کیاگیاہے،کورئیرکمپنیوں میں پاکستان پوسٹ کوشامل کرنے کے حوالہ سے معاملات کومتعلقہ حکام کے نوٹس میں لایاجائے گا۔اقبال آفریدی کے سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستانی سفارت خانوں میں کمیونٹی ویلفئیرافسران کی تعیناتی کی گئی ہے جو سمندرپارپاکستانیوں کوسہولیات فراہم کرنے میں اپناکرداراداکررہے ہیں، کمیونٹی ویلفئیرافسران بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہوتے ہیں اورانہیں قانونی معاونت فراہم کرنے میں اپناکرداراداکرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597285

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں