حکومت سہولیات فراہم کرے تو انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتا ہوں، محمد وقاص

104

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل نوجوان فٹ بالر محمد وقاص نے کہا ہے کہ حکومت سہولیات فراہم کرے تو انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتا ہوں، گذشتہ روز آل پنجاب چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران اے پی پی سے گفتگو کرتے ہو ئے سوات سے تعلق رکھنے والے محمد وقاص نے کہا کہ پاکستانی کوچز کسی سے کم نہیں ہیں اگر صحیح معنوں میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس نے 12 سال کی عمر میں 2013ءمیں ایران میں کھیلے گئے ایشین فٹ بال فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کی، دوسری بار 2014ءمیں تاجکستان میں کھیلے گئے فئیر پلے فٹ بال کپ میں شرکت کی، محمد وقاص نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے