حکومت سینیٹ انتخابات سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہے،سینیٹر فیصل جاوید

48

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ انتخابات سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن میں موجودکرپٹ عناصر اس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک کے ہر شعبے سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی، پی ٹی آئی نے کرپٹ ارکان کو پارٹی سے پہلے ہی پارٹی سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹنگ کی مخالفت سے اپوزیشن جماعتوں کا دوہرا معیار بے نقاب ہوگیا ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اوپن بیلٹنگ کو خلاف آواز اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے ،ان کی سیاسی ساکھ ختم ہوچکی ہے سینیٹ انتخابات کے نتائج انہیں اس کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے امید کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہوگی اور ایوان بالا میں اکثریتی پارٹی بن کرسامنے آئے گی۔