اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امورخالد منصور نے کہا ہے کہ حکومت اب سی پیک کے دوسرے مرحلے پر خاص توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ مرحلہ توسیع اور ترقی پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان چار خصوصی اقتصادی زونز کو خاص ترجیح دی جا رہی ہے جہاں مختلف صنعتیں قائم ہو رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ونڈو آپریشن تمام آپریشنز کو آسان بنائے گا۔