حکومت شہری آبادی اورشہروں کی طرف نقل مکانی کے رحجان میں اضافہ کے تناظر میں پیدا ہونے والی مشکلات اورچیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات

60
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب
محدود وسائل کے باوجود اقتصادی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) حکومت ملک میں شہری آبادی اورشہروں کی طرف نقل مکانی کے رحجان میں اضافہ کے تناظر میں پیدا ہونے والی مشکلات اورچیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور وژن 2025 میں ان مسائل، مشکلات اورچیلینجوں سے نمٹنے پر خصوصی توجہ مرکوزکی گئی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کے ذرائع کے مطابق 1998کی مردم شماری میں پاکستان کی شہری آبادی کا تناسب 32 فیصد تھا جبکہ حالیہ مردم شماری کے مطابق 1998ءسے 2017ءکے دوران شہری آبادی میں اضافہ کے رجحان میں 32.5 فیصد سے 36.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ا