اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2016-17ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتی اصلاحات کے ایجنڈے کے فروغ کےلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں شروع کی گئی یوتھ بزنس لون سکیم میں خواتین کےلئے 50 فیصد کا کوٹہ رکھا ہے تاکہ خواتین بھی آسان شرائط پر کاروباری سرگرمیوں کےلئے قرضے کی سہولت حاصل کرسکیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت حاصل کئے گئے قرضہ جات پر شرح سود کو 8 فیصد سے 6 فیصد تک کم کردیا گیا ہے۔