حکومت صنعتی پیداوار، اقتصادی ترقی، برآمدات کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے، وفاقی وزیربرائے صنعت و پیداوار حماد اظہر

69
پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس مارجن میں9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں،عوام کو پریشان کرنا درست نہیں،جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

اسلام آباد ۔ 27اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں خصوصی اقتصادی زونز کی بحالی اور پسماندہ علاقوں کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی پیداوار، اقتصادی ترقی، برآمدات کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خصوصی اقتصادی زونز میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن متعارف کرانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں صنعت کی طرح سیاحت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بھی سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔