24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت عملی اقدامات کے ذریعہ عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کے...

حکومت عملی اقدامات کے ذریعہ عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے، سردار عبدالرحمان کھیتران

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 06 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران سے اْن کے دفتر میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین و نمائندہ وفود نے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے اپنے علاقوں کو درپیش بنیادی و دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا۔ اراکینِ وفد نے بالخصوص فراہمی آب، تعلیمی و طبی سہولیات کی عدم دستیابی، زبوں حالی کا شکار سڑکوں اور بجلی کی طویل بندش جیسے اہم نکات کی نشاندہی کی۔سردار عبدالرحمٰن کھتیران نے وفود کے تحفظات کو نہایت سنجیدگی اور توجہ سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اْن کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی صوبائی وزیر نے اس امر پر زور دیا کہ محکمے اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے ادا کریں اور فیلڈ میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو درپیش مشکلات کے پائیدار حل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اعلانات تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعہ عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ملاقات کے اختتام پر وفود نے صوبائی وزیر کی عوام دوست پالیسیوں، فوری ردعمل اور شفاف طرزِ حکمرانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اْن کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593619

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں