وزیرآباد۔ 21 فروری (اے پی پی):حکومت عوامی مشکلات کے تدارک کیلئے یکسوئی سے کام کر رہی ہے،مخالفین الزام تراشی کے ذریعے مریم نواز کی صوبائی ترقی کی جدو جہد سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی
سابق ایم پی طلعت شوکت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میڈم طلعت شوکت نے کہا ہے کہ مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جارہا ہے۔
مریم نواز شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد صوبہ کی تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے عوام کو مثالی ریلیف دیا جا رہا ہے اور عوامی محرومیوں کے ازالہ سمیت دیگر درپیش مسائل مرحلہ وار حل ہو رہے ہیں جو کہ مخالفین کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔
یہ کردار کشی اور الزام تراشی کے ذریعے مریم نواز کی صوبائی ترقی کی جدوجہد کو سبوتاز کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا نون لیگ کی وفاق اور پنجاب کی حکومت عوام کی خدمت کی تاریخ رقم کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں عوامی مشکلات کی تدارک کے لیے یکسوئی سے کام کر رہی ہیں اور ملک و قوم کو درپیش بحرانوں کو کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کے انقلابی ویژن کی تکمیل کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات سے ملکی ترقی و اور عوامی خوشحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں عوام کا معیار زندگی مزید تیزی سے بلند ہو گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564475