- Advertisement -
سرگودھا۔ 04 مارچ (اے پی پی):حکومت وقت کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے معیشت بہتر ہورہی ہے عوام کو مزید ریلیف دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں ترقیاتی کاموں کی تعمیر بھی حکومت کا ایک ایسا کارنامہ ہے جس سے لوگوں کیلئے آسانی پیدا ہوگی ۔چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرگودھا میں بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568535
- Advertisement -