29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںحکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر...

حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،سائرہ افضل تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئے صحت کے بہتر علاج معالجہ کے سلسلہ میں وفاقی دارالحکومت کے کئی ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ قومی استحکام کا اتحاد جو وزارت کے تحت قائم کیا گیا ہے، پالیسی سازی، جائزہ اور بہتر خوراک کے حوالہ سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4680

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں