حکومت عوام کی خدمت، خوشحالی اور فلاح و بہبود کےلئے ہر وقت کوشاں ہیں،وفاقی شیخ آفتاب احمد

حکومت عوام کی خدمت، خوشحالی اور فلاح و بہبود کےلئے ہر وقت کوشاں ہیں،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و انچارج وزیر برائے وزیراعظم شکایات ونگ شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل، ان کے ساتھ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور ان کو سستا انصاف فراہم کرنے …

حکومت عوام کی خدمت، خوشحالی اور فلاح و بہبود کےلئے ہر وقت کوشاں ہیں،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و انچارج وزیر برائے وزیراعظم شکایات ونگ شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل، ان کے ساتھ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور ان کو سستا انصاف فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے کیونکہ جمہوریت کا بنیادی مطلب ہی یہ ہے کہ حکومت عوام کی ہے اور ہم عوام کی خدمت، خوشحالی اور فلاح و بہبود کےلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ انصر سے ملاقات میں کیا۔ میئر اسلا م آباد شیخ انصر نے منگل کو خصوصی طور پر شیخ آفتاب احمد سے ملاقات کی اور ان کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے ان کی وزیر مملکت کے طور پر خدمات کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply