حکومت عوام کی فلاح و بہبود کےلئے کوشاں ہے ،بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھاء

188

سرگودھا۔30 اگست(اے پی پی )حلقہ این اے 65 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں ،چک 91 جنوبی کے مکینوں کو سوئی گیس فراہم کرنے کاوعدہ پورا کردیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھاءنے نواحی چک 91 جنوبی میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے اورعوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے حکومتی اقدامات سے لوگوں کو ریلےف مل رہا ہے۔ حلقہ این اے 65 میں جاری ترقیاتی کاموں سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔