حکومت غربت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

170
APP24-17 LAHORE: March 17 - Federal Minister for Education & Professional Training Shafqat Mahmood addressing at financial assistance cheque distribution ceremony among deserving disable persons of Christian community at Hanrikay Catholic Church. APP

لاہور۔17 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک سے غربت کے خاتمے ،مستحق افراد کی حالت بہتر بنانے اور انہیں معاشرے میں آگے لانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ، یہی ریاست مدنیہ کا بھی فلسفہ ہے۔وہ گزشتہ روز لاہور کے علاقعہ نصیر آباد میں ایک مقامی چرچ میں مستحق افراد میں چیک تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ایم ڈی بیت المال عون عباس ، بشپ شعیب اور مقامی رہنمائوں جہا نگیر سندھو ، روبینہ احمد سمیت مسیحی برداری کی کثیر تعداد موجود تھی ۔فاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہماری حکومت غریبوں کے لیے محنت سے کام کر رہی ہے خواہ ان کا کسی بھی مذ ہب سے تعلق ہو ،ہمارے اقدمات سے ملک میں کوئی بھی غریب نہیںرہے گا ، وزیر اعظم عمران خان غریب اور مستحق لوگوں کی حالت زار کو بہتر کرنے کے کوشاں ہیں ،ا سی لیے سڑکوں اور کھلے فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کے لیے پناہ گاہیں تعمیر کی گئی ہیں، بظاہر یہ معمولی کا م ہے لیکن عملی طور پر یہ بہت بڑا کام ہے ، وزیر اعظم اجلاسوں میں اکثر چین کی مثال دیتے ہیں جہاں لاکھوںلو گوں کو غربت سے نکالا گیا ۔ شفقت محمود نے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ورثے میں کمزور میعشت ملی تاہم ہماری جماعت ایسی پالیسی بنا رہی ہے کہ جس کا مقصد لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے ۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی پر زور مذ مت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا میں چند طبقات اسلام کے خلاف منفی ماحول پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں جن کا سدباب کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ مسیحی ہمارا اثاثہ اور سرمایہ ہیں ۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم ملک کو امن کا گہوار ہ بنانا چاہتے ہیںاورخطے میں امن چاہتے ہیں۔