سیالکوٹ ۔10مئی (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہمارے آقا حضرت محمدﷺکی محبت سے سرشار ہیں،ننگے پاؤں روضہ رسولﷺ پر حاضری دینے والے پہلے وزیر اعظم ہیں وزیر اعظم پاکستان، ریاست کو ریاست مدینہ کے خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں،مساکین، یتیم،اور بیوہ اور ناداروں کیلئے احساس پروگرام جیسے منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے،حکومت غریب،مستحق اور نادار افراد کی داد رسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،حقوق اللہ اور حقوق العباد کی پاسداری کے بغیر کوئی انسان کامل نہیں ہوسکتا،انسانوں کی حقوق کی جنگ لڑنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے اور کبھی تنہا نہیں چھوڑتا،خلق خدا کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز ہے حکومت مہنگائی سے لڑنے کیلئے مصروف عمل ہے پولٹری مافیا عوام کو پولٹری ٹیکہ لگانے کیلئے مصروف عمل ہے کنزیں پولٹری کی قیمتوں میں اضافہ پر فکرمند نظر آئیں.
وہ ادارک کریں پولٹری کی قیمتیں کون مقرر کرتا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے پولٹری سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے, اب کوئی واٹس ایپ پر مقرر نہیں کرے گا،نظام کو چینی کی طرز پت آٹو میشن پر لے جارہے ہیں ایک ریگولیٹرہ سسٹم کے تحت قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ عید کہ روائتی تیاری اس طرح نظر نہیں آرہی،جان ہے تو جہان ہے, اگر جان ہوگی تو پروردگار کئی عیدیں گذارنے کا موقع ملے گا،ہماری ذرا کی لاپروائی آپ کے پیاروں کو اس وباء میں مبتلا کرسکتی ہے عوام الناس کوڈ آف کنڈیکٹ پر من وعن عمل کرے،ایس او پیز پر سختی کرنا پڑی تو کریں گے،حکومت عوام سے اپیل کرتی ہے وہ کورونا سے مقابلہ کیلئے ہمارا ساتھ دیں،اپوزیشن فل الفور اپنی سیاسی دکانداری کو بند کرے اور اپنی توانائیاں کورونا سے نجات کیلئے جہاد کا حصہ بنیں،ذاتی درد میں مبتلا حکومتی مورچے پر بمباری بند کرکے کورونا کو نشانہ بنائے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام الناس کوڈ آف کنڈیکٹ پر من وعن عمل کرے،ایس او پیز پر سختی کرنا پڑی تو کریں گے حکومت عوام سے اپیل کرتی ہے وہ کورونا سے مقابلہ کیلئے ہمارا ساتھ دیں،اپوزیشن فل الفور اپنی سیاسی دکانداری کو بند کرے اور اپنی توانائیاں کورونا سے نجات کیلئے جہاد کا حصہ بنیں ذاتی درد میں مبتلا حکومتی مورچے پر بمباری بند کرکے کورونا کو نشانہ بنائے پی ٹی آئی حکومت کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں مہنگائی میں کمی واقع ہوئی اور مہنگائی کا گراف روز بروز کم ہو رہا ہے رمضان سہولت بازاروں میں 2018 کی قیمتوں پر ضروری اشیائے خورونوش فراہم کی گئیں،عید کے بعد یہ بازار سہولت بازار کا روپ دھار لیں گے جہاں پی ٹی آئی حکومت سستی اشیاء کی فراہمی کا مشن جاری رکھے گی پنجاب حکومت نے ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیامعیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں 313رمضان بازار قائم کیے گئے رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں فراہم کیا جاتا رہا۔
حکومت پنجاب نے سستے آٹے کی فراہمی پر 3ارب 70 کروڑ روپے کی سبسڈی دی۔آٹے کے فی تھیلے پر صارف کو 150 روپے کی سبسڈی ملی رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو جبکہ عام مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو فراہمی یقینی بنائی گئی رمضان بازاروں میں سبزیاں،پھل،دالیں، بیسن اور دیگر اشیاء 2018 ء کے نرخوں پر دستیاب رہے3 سال پرانے نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فروخت پی ٹی آئی حکومت کا غریب دوست اور مستحسن اقدام ہے رمضان بازاروں میں صارفین کو خریداری کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی جہاں مسائل کی نشاندہی ہوئی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیاکورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا
وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق پنجاب حکومت عام آدمی کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے صوبہ بھر میں قائم رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 89 لاکھ 42ہزار 713 تھیلے فراہم کیے گئے ہیں۔جن میں سے375 روپے فی تھیلہ کے حساب سے 76لاکھ 66 ہزار 973 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔ 9مئی کو رمضان بازاروں میں 3 لا کھ 53 ہزار55 تھیلے فراہم کیے گئے جن میں سے 3 لاکھ 38 ہزار 507 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔شوگر ملوں سے اب تک 2 کروڑ 99 لاکھ 56 ہزار 681 کلو گرام چینی اْٹھائی گئی جس میں سے 2 کروڑ 15 لاکھ 44 ہزار 783 کلو گرام چینی فروخت ہوئی۔9 مئی کو شوگر ملوں سے 7لاکھ 72 ہزار 325 کلو گرام چینی اْٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 12 لاکھ 82 ہزار 262کلو گرام چینی 65روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔
رمضان المبار ک کے دوران اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے 1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اِن مجسٹریٹس نے 9 مئی کو 8 ہزار 896 انسپکشنز کیں۔1061 اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 45مقدمات درج ہوئے اور29 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر 16 لاکھ 41 ہزار200 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع ملتان میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ ایک لاکھ76 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ ضلع ننکانہ صاحب اور ضلع لیہ میں کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔