سرگودھا۔20 جون(اے پی پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہاہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کو غریبوں کی خدمت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،چند سیاسی تخریب کار حکومت کےخلاف سازشیں کررہے ہیں جس میں انہیں ناکامی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 65کے 37مستحقین میں پاکستان بیت المال کی طرف سے دی گئی امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب …
حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے، محسن شاہنواز رانجھا

مزید خبریں
سرگودھا۔20 جون(اے پی پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہاہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کو غریبوں کی خدمت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،چند سیاسی تخریب کار حکومت کےخلاف سازشیں کررہے ہیں جس میں انہیں ناکامی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 65کے 37مستحقین میں پاکستان بیت المال کی طرف سے دی گئی امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھارہی ہے ،پاکستان بیت المال کا بجٹ بڑھا کر 4ارب روپے کردیا گیا ہے جس سے غریبوں کو ریلیف ملے گا ،اسی طرح بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بھی بڑھا کر 120ارب روپے کر دی گئی ہے جس سے فی کس خاندان کو 18ہزار8سو روپے کی امدادی رقم دی جائیگی۔








