حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کی ملاقات

105

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانیوں کی پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے ملاقات کی۔

مشیر خزانہ نے وزیر اعظم کو مجموعی معاشی صورتحال کے بارے آگاہ کیا۔مشیر تجارت نے وزیر اعظم کو اپنے حالیہ ترکمانستان دورے کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں مشیر تجارت کےایران کے متوقع دورے پربھی گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم نے خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مستحکم کرنے پر زور دیا جس سے برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم نے کہا کے حکومت کاروبار میں آسانیوں کی پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔