حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مکمل حوصلہ افزائی کر رہی ہے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کا جرمنی کی سفیر انا لیپل سے بات چیت کے دوران اظہار خیال

157
APP11-11 ISLAMABAD: June 11 – German Ambassador Ina Lepel called on Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar. APP

اسلام آباد ۔ 11 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مکمل حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں پاکستان میں جرمنی کی سفیر انا لیپل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جرمنی کی سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بات چیت کی۔خاتون سفیر نے وفاقی وزیر کو جرمنی کی نمایاں کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں ٹیلی کام اور توانائی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے منصوبے سے آگاہ۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت اور وزارت خزانہ اس سلسلے میں ان کمپنیوں کیساتھ بھر پور تعاون کریگی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جرمن کمپنیوں کی سرمایہ کاری منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی کر رہی ہے جو ہماری اقتصادی ترقی کا اہم جز ہے۔