حکومت فرنیچر کے شعبہ کو برآمدات میں اضافے کیلئے مراعات کا پیکج دے گی،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر

115
شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ،نیشنل گرڈ سسٹم میں مزید 1320 میگاواٹ کا اضافہ ہو گا ، خرم دستگیر

لاہور۔ 25نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت فرنیچر کے شعبہ کو برآمدات میں اضافے اور فرنیچر کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لانے کیلئے مراعات کا پیکج دے گی اور ہر ممکن مدد کرے گی۔ لاہر کے ایکسپو سینٹر میںچھٹی تین روزہ ” انٹیرٹیرز پاکستان “ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نسبتاً سستے اور بہتر کوالٹی کی وجہ سے پاکستانی فرنیچر کی دنیا بھر میں بڑی مانگ ہے ۔ ایسی نمائشوں کے انعقاد سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرتے میں مدد ملتی ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔