22.7 C
Islamabad
پیر, مارچ 24, 2025
ہومقومی خبریںحکومت قومی سلامتی اور عوامی ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے،بیرسٹر عقیل...

حکومت قومی سلامتی اور عوامی ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے،بیرسٹر عقیل ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ حکومت کی ترجیح قومی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے مفادات کا تحفظ ہے۔ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی اور عوامی مفاد کو اولین ترجیحات کو یقینی بنانے کے لیے اتحادیوں اور اپوزیشن دونوں کو شامل کر رہی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) منعقد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔کانفرنس کا مقصد قومی سلامتی پر تبادلہ خیال اور طویل المدتی حل تلاش کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت نے انٹیلی جنس شیئرنگ اور مربوط کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر مملکت نے اپوزیشن کے کردار کے بارے میں خدشات کو بھی دور کیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقیدی مباحثوں میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

عوامی ریلیف پر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت شہریوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات نافذ کر رہی ہے۔ان میں ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا، بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا اور ٹیکس پالیسیوں میں شفافیت کو یقینی بنانا شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں