حکومت ماحولیاتی مسئلے پر قابو پانے کیلئے پر عزم ہے، وفاقی وزیر زاہد حامد

74
APP01-19 ISLAMABAD: October 19 - Federal Minister for Climate Change Zahid Hamid addressing during the closing session of National Conference on Water and Environment for Sustainable Development in Changing Climate. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی اور ماحولیاتی مسئلے پر قابو پانے کیلئے پر عزم ہے۔پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کو چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے مزید 14ارب ڈالر اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سیاسی حمایت کی ضرورت ہے۔ سرسبز پاکستان پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت جنگلات میں اضافے کے لئے 10 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کویہاں ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کو درجہ حرارت میں اضافے ،سمندر کی سطح، غذائی تحفظ اور جنگلی حیات کو لاحق خطرات سمیت ماحول سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک جامع منصوبہ وضع کیاگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو بھی اس مسئلے پر اعتماد میں لیا جارہا ہے۔زاہد حامد نے کہاکہ حکومت تمام صوبوں میں جنگلات اور شجر کاری کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔سرسبز پاکستان پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت جنگلات میں اضافے کے لئے 10 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔