پاکستان میں اسلامی بینکاری نظام تیزی سے ترقی کر رہا ہے، موجودہ دور میں معیشت کوسیاست پر برتری حاصل ہے،اڑھائی سال میں قومی معیشت میں بہتری آئی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ،اقتصادی ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے
صدر مملکت ممنون حسین کا اسلامی بینکاری اور فنانس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے گزشتہ اڑھائی سال کے عرصے میں قومی معیشت میں بہتری آئی ہے جس کی عالمی مالیاتی ادارے بھی تصدیق کر رہے ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اقتصادی ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے، پاکستان میں اسلامی بینکاری نظام تیزی سے ترقی کر رہا ہے، حکومت بھی مالیاتی نظام کو اسلام کے تابع بنانا چاہتی ہے، اس سلسلے میں ہمیں ایسے افراد تیار کرنے کی ضرورت ہے جو اسلام کی آفاقی تعلیمات کی روشنی میں متعلقہ اداروں کی رہنمائی کر سکیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام اسلامی بینکاری اور فنانس کے موضوع
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=256