32 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںحکومت محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن...

حکومت محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق صبا صادق کا عالمی یوم مزدور پر پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق صبا صادق نے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے لئے کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتار، جامع اور پائیدار ترقی کا ہدف صرف محنتی، وقف اور پرعزم افرادی قوت کی کوششوں کی بدولت ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے تمام اقدامات کرنے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ صرف ایک صحت مند، خوش حال، تعلیم یافتہ اور اچھے روزگار کی حامل افرادی قوت ہی پاکستان کو اس کی مکمل سماجی اور معاشی صلاحیت حاصل کرنے کے قابل بنا سکتی ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کے لئے ہم پورے خلوص اور مقصد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے خواتین سمیت محنت کش کارکنوں کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی معیشت آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کام کے محفوظ اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے لئے مناسب تربیت کی ضمانت دینے کے لئے اصلاحات جاری ہیں۔

صبا صادق نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مختلف مہارتوں کی تربیت دے رہی ہے اور ان کی سرٹیفکیشن کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ ان کے بیرون ملک روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے امکانات کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے ورک فورس کے حقوق کے تحفظ اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590931

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں