حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے لئے جدو جہد کر رہی ہے، وزیر داخلہ کا یوم مزدور پر پیغام

70

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کا مزدور اور محنت کش خوش ہے تو ملک خوشحال ہے، ہماری حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے لئے جدو جہد کر رہی ہے، دنیا بھر کے مزدوروں اور محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شیخ رشید احمد نے یوم مزدور پراپنے پیغام میں کہا کہ یکم مئی ان کی محنت اور عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کی عزت نفس کی بحالی اوراجرت کی بروقت ادائیگی ہی اصل نیکی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مزدور اور محنت کش خوش ہے تو ملک خوشحال ہے۔